لاہور: اداکارہ میرا کی جانب سے وکیل نہ پیش ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاحِ کی اپیل خارج کردی۔رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ارتضی رباب عرف میرا کی جانب سے دائر کردہ تکذیب نکاحِ کی اپیل عدم پیروی کے باعث خارج کردی ہے۔عدالت کی جانب سے بار بار اداکارہ کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم ان کے وکیل پیشی کے لئے عدالت نہیں پہنچے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسن نے اپیل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
تبصرے بند ہیں.