ترک وزیراعظم نے مظاہروں میں زخمی ہونے والے افراد سے معافی مانگ لی
استنبول: ترکی کے وزیراعظم طیپ اردگان نے ملگ گیر احتجاج اور مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے افراد سے معافی مانگتے ہوئے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔ ترک وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے احتجاج کرنے والے افراد پر تشدد سے صورتحال بگڑ گئی۔ انہوں نے مظاہرین سے احتجاج بند کرنے کی بھی اپیل کی،دوسری جانب ترکی کے نائب وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو عوام کے مطالبات نظر انداز کرنے کا کوئی حق نہیں اور تنقید اور احتجاج کے بغیر جمہوریت کی حیثیت بے معنی ہوتی ہے۔ ترکی میں ملک گیر احتجاج اور مظاہرے 5 روز قبل اس وقت شروع ہوئےجب حکومت کی جانب سے استنبول میں واقع ایک تاریخی پارک کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مظاہروں میں اب تک 2 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ نے بھی ترکی میں مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے واقعات کی آذادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے
تبصرے بند ہیں.