مصر میں منشیات اسمگل کرنے پر پاکستانی سمیت 5 غیرملکیوں کو پھانسی کی سزا

قاہرہ: مصر کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پرپاکستانی شہری سمیت 5 غیر ملکیوں کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک برطانوی اور بحیرہ ہند میں واقع جمہوریہ سیشلز کے 3 شہریوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی گئی تاہم پاکستانی شہری جو کہ گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران فرارہو گیا تھا کو اس کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی،عدالت نے ملزمان پر ایک کروڑ 34 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا اور ساتھ ساتھ ملزمان کو اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق بھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ چاروں ملزمان کو 2011 میں بحری جہاز پر چھاپے کےدوران گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 ٹن چرس برآمد کی گئی تھی، چھاپے کے دوران ملزمان کا پاکستانی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.