بھارت میں آئرش خاتون کے بعد امریکی خاتون سیاح بھی اجتماعی زیادتی کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں ہوس کے پجاری روزانہ سیکڑوں حوا کی بیٹیوں کی عزت تارتارکردیتے ہیں اوراب وہ غیرملکی خاتون سیاحوں کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنانے سے باز نہیں آرہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے منالی میں ٹرک ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں نے علاقے کی سیر کو آئی ایک امریکی خاتون کو لفٹ کی پیشکش کی، جسے اس نے قبول کرلیا لیکن ٹرک ڈرائیور اسے ایک گمنام جگہ لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور خاتون کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طبی معائنے اور میڈیکل رپورٹس سے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دوسری جانب بھارت میں ایک این جی او میں کام کرنے والی آئرش خاتون کو 3 افراد نے اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جب وہ ایک ایک پارٹی سے واپس جارہی تھی، درندہ صفت انسان اسے درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد اسی جگہ پھینک کرفرارہوگئے جہاں سے اسے اغوا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے اور ہر روز سیکڑوں واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،گزشتہ برس 35 فیصد غیر ملکی سیاح خواتین نے جنسی استحصال کی شکایات درج کرائی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.