تحریک انصاف کی جیت پر عفت عمر کا ردِ عمل سامنے آ گیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سامنے آنے والے نتائج پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایتی اداکارہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اکثر اوقات ہی سخت تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔عفت عمر پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایتیوں پر بھی اکثر برستی دکھائی دیتی ہیں مگر گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج نے عفت عمر کو بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔عفت عمر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔عفت عمر کا کہنا ہے کہ ’عوامی رائے کی بات ہے اور اگر اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے تو ہے، اکثریت جیت گئی‘۔

تبصرے بند ہیں.