بیٹے ” ابرام” کی ولادت نے عید کو خاص بنا دیا ہے، شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کاکہنا ہے کہ ان کے گھر میں تیسرے بیٹے “ابرام “کی ولادت نے اس سال عید کو ان کی فیملی کے لیے خاص بنا دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ یہ عید ان کے لیے بہت ہی خاص ہے کیونکہ اس عید پر ان کے گھر ایک نیا مہمان آیا ہے، میرے لیے اس سال سب سے اہم میرا بیٹا ہے اور تمام دیگرچیزیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ اس دفعہ وہ ادویات کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکے تاہم عید کے دن وہ نماز پڑھیں گے اور دعا کریں گے، میں عموما عید اور اپنی سالگرہ سب کے ساتھ منانے کا عادی ہوں اسی لیے میں نے گوری سے کہا ہے کہ وہ عید کے دن سب کے لیے بریانی بنائیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی نئی فلم “چنائے ایکسپریس” بھی عید پر پاکستان اور بھارت دونوں ميں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.