بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کی کارروائی کے پیش نظرکمانڈوزاورپولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ممکنہ حملے کی اطلاع پر بڑھائی گئی، بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمانڈوز اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اوراہم پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر لگا دیا گیا جن میں ایس ایس پی آپریشن، ایس پی پوٹوھار ٹاؤن اوردیگراعلیٰ حکام شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.