بیجنگ: پاکستانی نزاد سمیل حسن ڈوٹا ٹو کے ایشین چیمپئن بن گئے

بیجنگ………مشکل حالات اور محدود موقعوں کے باوجود پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کا ٹیلنٹ عالمی پلیٹ فارمز پر نظر آہی جاتا ہے۔ ارفع کریم، شافع تھوبانی اور ملالہ یوسف زئی جیسے لائق بچوں کے ساتھ اب سمیل حسن کا نام بھی لیا جائے گا، جس نے چین میں ڈوٹا ٹو کا ایشین چیمپئن بن کر ناصرف پاکستانی پرچم سربلند کیا، بلکہ بارہ لاکھ ڈالر بھی اپنے نام کرلئے۔ ہاتھوں میں ٹرافی اٹھائے فاتحانہ مسکراہٹ کا حامل 15 سالہ سمیل حسن دور حاضر کے سب سے مشہور وڈیو گیم ڈیفینس آف اینشنٹ 2 کا فائنل جیت گیا۔ چین میں ہونے والی ایشین چیمپین شپ دنیا میں ڈوٹا 2 کا دوسرا سب سے بڑا ٹورنامنٹ مانا جاتا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والا سمیل اپنی 5 رکنی ٹیم کا کم عمر ترین لیکن سب سے ہوشیار ممبر ثابت ہوا۔ جس نے بعض ایسی مووز بنائیں کہ باقی ٹیمیں سمیل کی ایول جینئس کا مقابلہ نا کر پائیں۔ لیکن عام زندگی میں سمیل ایک شرمیلا اور کم گو لڑکا ہے۔ ایک سال قبل خاندان کے ساتھ امریکا شفٹ ہونے والے سمیل کی نظریں اب اگلے ڈوٹا ٹو کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ انٹرنیشنل فائیو پر لگی ہوئی ہیں، جس کی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر ہے۔

تبصرے بند ہیں.