ہالی وڈ باکس آفس پر سائنس فکشن فلم ’’انسرجنٹ‘‘ کا قبضہ

ہالی وڈ………نارتھ امریکن باکس آفس پر ایکشن سائنس فکشن فلم ’’انسرجنٹ‘‘ نے قبضہ جما لیا ہے۔ آسکروننگ ایکٹر سین پین کی فلم ’’گن مین‘‘ خلاف توقع اچھا بزنس نہ کرسکی۔ بلاک بسٹر فلم ڈائیورجنٹ کا سیکوئیل انسرجنٹ آیا اور چھا گیا۔ ایکشن سائنس فکشن فلم نے پہلے تین روز میں پانچ کروڑ چار لاکھ ڈالر کمالیے۔ یہ فلم امریکی ناول نگار ویرونکا روتھ کے ناول ڈائیورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے۔ فلم بے پناہ صلاحیتوں کی مالک لڑکی کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ پریوں کی کہانی سنڈریلا آج بھی روز اول کی طرح مقبول ہے۔ ہالی وڈفلم ’’سنڈریلا‘‘ نے دو ہفتوں میں تین کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔ جبکہ ایکشن فلم ’’ن آل نائٹ‘‘ اکیاون لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔ آسکروننگ اسٹار سین پین کی فلم ’’گن مین‘‘ شائقین کی توقعات پر پوری نہ اترسکی اور ریلیز کے پہلے تین روز میں صرف پچاس لاکھ ڈالر سمیٹ سکی۔

تبصرے بند ہیں.