Latest National, International, Sports & Business News

بھارت نے فلم کل ہو نہ ہو کا جرمن ورژن بنا ڈالا

بھارت نے جرمنی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بلاک بسٹر فلم کل ہو نہ ہو کا جرمن ورژن بنا ڈالا۔

ممبئی: () بالی وڈ فلم کل ہو نہ ہو میں شاہ رخ خان، پریٹی زنٹا اور سیف علی خان مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔ اس فلم کے جرمن ورژن میں سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، جرمن سفیر Michael Steiner اور ان کی اہلیہ کل ہو نا ہو کے ٹائٹل سانگ پر پرفارم کر رہے ہیں۔ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے صف اول کے اداکار کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک چیلنج تھا جبکہ جرمنی کے سفیر اور ان کی اہلیہ کے مطابق وہ بالی وڈ فلموں کے بہت مداح ہیں اور انہوں نے ایک سو پچاس سے زائد بالی وڈ فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.