بھارت میں زیبا بختیار جیسی پروقار شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں : عمیمہ ملک

بالی وڈ کی پاکستانی اداکارہ عمیمہ ملک نے کہا ہے کہ اس کی بالی وڈ میں مصروفیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ بھارت اب دوسرا گھر لگنے لگا ہے۔ پہلے زیادہ تر وقت دبئی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سفر میں گزرتا لیکن اب بھارت میں قیام کا عرصہ زیادہ ہے۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) عمیمہ کی پہلی بالی وڈ فلم ، راجا نٹورلال کی ریلیز میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔ لیکن ، اس سے قبل ہی اس کے فن نے بالی وڈ پروڈیوسروں پر گویا جادو کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی تین نئی فلموں کے لئے عمیمہ کو باقاعدہ سائن کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمیمہ ملک نے بتایا ہے کہ ہٹ فلم تھری ایڈیٹس کے فلم میکر ودھوونود چوپڑہ کے ساتھ تین فلمیں سائن کر لی ہیں۔ تاہم ، ان میں سے ابھی تک ایک بھی فلم فلور پر نہیں جا سکی ہے جس پر عمیمہ کا کہنا ہے کہ ودھوونود چوپڑہ شاید عامرخان کی آنے والی فلم پی کے کی وجہ سے مصروف ہیں اسی لئے فلم کا آغاز نہ ہوسکا۔ عمیمہ سے بالی وڈ میں کام کرنے والی دوسری ایکٹریس وینا ملک اور میرا کے متعلق پوچھا گیا توکہا کہ میں تو صرف ایک ہی پاکستانی ایکٹریس کو جانتی اورمانتی ہوں جس نے باوقار انداز میں بالی وڈ میں کام کر کے شہرت اور عزت کمائی اور وہ تھیں زیبا بختیار۔ میں بھی زیبا کی طرح بالی وڈ میں اپنے کام سے اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں۔ –

تبصرے بند ہیں.