اینجلینا جولی اور بریڈ پِٹ نے 9 سالہ رفاقت کے بعد شادی کر ہی

ہالی وڈ کے معروف فلمی جوڑے اینجلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ 50 سالہ بریڈ پِٹ اور 39 سالہ اینجلینا جولی نئے گزشتہ ہفتے 23 اگست کو فرانس میں شادی کر لی ہے۔

پیرس ) جولی اور بریڈ پٹ کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ان کی شادی کے بارے میں کئی سالوں سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ شادی میاوا کے قلعے میں واقع ایک چھوٹے سے چرچ میں ایک سادہ سی تقریب میں ہوئی جس میں چند قریبی دوستوں اور احباب نے شرکت کی۔ مشہور فلمی جوڑے کے تمام بچوں نے بھی اس شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ جنوبی فرانس میں واقع میاوا کا قلعہ 2008 کے بعد سے دونوں کا دوسرا گھر ہے۔ اینجلینا جولی شادی کے لیے چرچ میں اپنے لے پالک بیٹوں 13 سالہ میڈوکس اور دس سالہ پیکس کے ساتھ داخل ہوئیں جبکہ ان کی بیٹیوں نو سالہ زارا ، چھ سالہ ویوین نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ جوڑے کے ترجمان نے بتایا کہ باقی بچوں میں سے آٹھ سالہ شائلو اور چھ سالہ نوکس انگوٹھی اٹھانے والے بنے۔ اینجلینا جولی ان دنوں خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔ دونوں نے اس شادی کا لائسنس کیلی فورنیا کے ایک جج سے پہلے ہی لے لیا تھا جو خصوصی طور پر سفر کر کے فرانس پہنچے تھے۔ بریڈ پِٹ اس سے قبل فلم سٹار جینفرآ نسٹن سے شادی کر چکے ہیں ، جبکہ اینجلینا جولی کی اس سے قبل جونی لی ملر اور بلی بوب تھارنٹن سے شادیاں ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ 2005 میں اینجلینا جولی کو بریڈ پیٹ اور جینیفر آنسٹن کی علیحدگی کا ذمے دار قرار دیا گیا تھا۔ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ شائد اس تاثر کو زائل کرنے کے لئے ہی اس نے شادی کرنے میں 9 سال کا وقفہ ڈال دیا۔ بہر کیف یہ جولی کی تیسری اور بریڈ کی دوسری شادی ہے۔ دونوں کے تعلقات کا آغاز اپریل 2012 میں فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے دوران شروع ہوا جس میں دونوں نے کام کیا تھا اور اسی سال ان دونوں نے باقاعدہ منگنی کا اعلان کر دیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.