بھارت میرا گھرہے، پاکستانی حکمران اب معاملہ ختم کریں،عدنان سمیع

ممبئی: معروف گلورعدنان سمیع نے  اپنے ایک نئے بیان میں کہا ہے بھارت انکا گھراورمجھے اس سے محبت ہے،پاکستانی حکمران اس معاملے کو ختم کریں۔

 

بھارت میں مقیم گلوکار کو بھارتی شہریت سے حال ہی میں نوازاگیا ہے جہاں گلوکارکے بیانات سے نالاں پاکستانی حکومت انھیں ’’ شہریت منسوخی کا سرٹیفکیٹ ‘‘ دینے کو تیار نہیں ہے ،انکا کہنا تھا کہ جب تک عدنان کو کلین چٹ نہیں مل جاتی وہ بھارتی شہریت حاصل نہیں کر سکتے جس پر گلوکار کا بیان سامنے آیا ہے کہ بھارت انکا گھراورمجھے اس سے محبت ہے،پاکستانی حکمران اس معاملے کو ختم کریں۔

تبصرے بند ہیں.