سلمان کی ’’پریم رتن دھن پایو‘‘پاکستان میں بھی کامیاب

لاہور:  بولی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پاؤ‘‘ نے پاکستان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان میں پریم رتن دھن پاؤ کی نمائش کے حقوق آئی ایم جی سی نے حاصل کیے تھے جس نے بھارت اور یورپ کے ساتھ پاکستان میں بھی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ’’میں نے پیار کیا‘‘ ، ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘، ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ جیسی سپرہٹ فلمیں بنانے والے سورج برجاتیہ نے اپنے فیورٹ ہیرو سلمان خان کو ہی مرکزی کردار میں لے کر چھ سال بعد ’’پریم رتن دھن پاؤ‘‘ بنائی ۔

جس میں سلمان خان کے ساتھ سونم کپور نے ہیروئن جب کہ نتن نیل مکیش ، ارمان کوہلی ،سویرا باسکر شامل ہیں۔ فلم کا میوزک ہمیش ریشما نے دیا ہے۔ آئی ایم جی سی نے ہدایتکار وپروڈیوسر سنجے لیلا بنسالی کی نئی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے بھی پاکستان کے لیے حقوق حاصل کرلیے ہیں ۔جس میں رنویر سنگھ ، دیپکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا ، سنجے مشرا سمیت دیگر اسٹارز شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.