لاہور: لالی ووڈ اسٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ آج بھی ہر قدم اٹھاتے ہوئے مجھے اپنی ماں کی بہت شدت سے یاد آتی ہے۔ میری ماں میرا سب کچھ تھی ان کے دنیا سے جانے کے بعد میں مکمل تنہا ہو چکی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری خدا سے دعا ہے کہ وہ کسی کو اپنے ماں باپ کاغم نہ دکھا کھائے۔انھوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے ٹی وی اور تھیٹر پر کام کر لیتی ہوں لیکن یہ میری مجبوری نہیں اس کا مقصد صرف اپنا وقت اچھے طریقے سے گزارنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سے فلم کی پیشکش آئی ہیں مگر ایک بھی لمحے کے لیے پاکستان چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔
تبصرے بند ہیں.