بھارت: جانوروں کے استعمال پر پابندی، متعدد سرکس بند
نئی دہلی: بھارت میں سرکس میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر پابندی کے بعد ملک بھر میں آدھے سے زیادہ سرکس بند ہوگئے۔ سرکس سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں سہولیات فراہم کرے۔ سرکس سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے سرکس میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر پابندی لگادی ہے جس کے باعث ان کا کاروبار آدھے سے زیادہ گھٹ گیا ہے جبکہ ملک بھر میں چھوٹے بڑے متعدد سرکس بند ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکس میں جنگلی جانوروں کے انسانوں کے کرتب اور کھیل تماشے دیکھ کر لوگ خوش ہوتے ہیں۔ مگر حکومتی پابندی کے بعد وہ جانوروں سے زیادہ انسانی تماشوں پر انحصار کررہے ہیں۔ اس وقت سرکس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے حکومت سہولتیں فراہم کرکے ان افراد کی زندگی میں بہتری لاسکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.