بھارتی ہدایتکار نے ماورہ حسین کو فلم کی کاسٹ سے نکال دیا

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار ابھیشیک جاواکرنے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کرپاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو اپنی نئی آنے والی فلم سے باہر کردیا۔

گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دیں اور انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ان پر پابندی عائد کردی گئی جس پر فلم نگری بھی 2 حصوں میں بٹ گئی ہے لیکن اب بھارتی ہدایتکاروں نے پاکستانی اداکاروں کو فلموں کی کاسٹ سے الگ کرنا شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز و ہدایتکار ابھیشیک جاواکر نے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا ہے۔ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی اداکارہ ماورہ حیسن کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی تھی لیکن اڑی حملے کے بعد ملک کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی فلم میں ماورہ سمیت کسی بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.