حفیظ کو ڈوبتا کیریئر بچانے کا ایک اور موقع مل گیا

لاہور: حفیظ کو ڈوبتاکیریئر بچانے کا ایک اور موقع مل گیا، اوپنر کو ویسٹ انڈیز سے ڈے نائٹ پریکٹس میچ کیلیے پی سی بی پیٹرنز اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، فارم اور فٹنس ثابت کرنے پر ٹیسٹ سیریز کیلیے زیر غورآئیں گے، 3روزہ مقابلے میں احمد شہزاد اور محمد نواز کی کارکردگی پر خاص نظر رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دورئہ یواے ای میں نائٹ ٹیسٹ سے نئی تاریخ رقم ہوگی، یہ میچ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی اسٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا، گلابی گیند سے کھیلنے کا تجربہ نہ رکھنے والے کیریبیئنز کے مطالبے پر 3روزہ پریکٹس میچ شیڈول کیا گیا جو 7 سے 9اکتوبر تک شارجہ میں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.