روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کی سزا میں کمی

لوسانے: کھیلوں کی عدالت نے روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کی سزا میں کمی کردی جس کے بعد وہ آئندہ سال ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کھیلوں کی ثالتی عدالت نے روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کی ڈوپنگ کے خلاف  درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 2 سال کی سزا کم کر کے 15 ماہ تک کردی جب کہ اس سے قبل عدالت نے رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر 2 سال کی پابندی لگا دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.