بھارتی کوسٹ گارڈز نے ہتھیاروں سے لیس امریکی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحل پر کوسٹ گارڈز نے ہتھیاروں سے لیس امریکی بحری جہاز قبضے میں لے لیا ہے۔ بھارتی کوسٹ گارڈز نے بحری جہاز کو جمعے کے روز قبضے میں لیا تھا جب وہ بغیر اجازت کے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوا اور جہاز کے عملے سے جب اسلحہ لے کر چلنے کے لئے ضروری اجازت نامے کے دستاویزات طلب کئے گئے تو عملہ وہ بھی جمع نہیں کرا سکے، کوسٹ گارڈز حکام نے کہا کہ بحری جہاز کو اس وقت تک روکے رکھا جائے گا جب تک جہاز پر موجود عملہ ضروری دستاویزات جمع نہیں کرا دیتا۔ جہاز میں عملے کے 10 افراد اور 25 سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں جن کا تعلق برطانیہ، اسٹونیا، بھارت اور یوکرائن سے ہے۔ سی مین نامی یہ بحری جہاز ایک امریکی کمپنی کے زیراستعمال ہے۔ جہاز پر موجود عملے کا کہنا ہے کہ وہ بحری قزاقوں سے بچنے کے لئے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.