مناسک حج کی ادائیگی آج شروع ہوگی، عازمین منیٰ روانہ

مناسک حج کی ادائیگی آج اتوار8ذوالحج سے شروع ہوگی۔ دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجازمقدس پہنچنے والے لاکھوں عازمین حج منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیںجہاں وہ آج ظہر‘عصر‘مغر ب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے۔عازمین حج منیٰ سے کل پیرکوحج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے اورفریضہ حج ادا کریں گے۔صدر پاکستان ممنون حسین اور وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف بھی فریضہ حج ادا کریں گے۔ سعودی حکام کے مطابق اس سال20لاکھ سے زائد عازمین حج کے لیے2لاکھ 25ہزار ملازمین خدمت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ ادھرمکتہ المکرمہ میں باران رحمت کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاہے

تبصرے بند ہیں.