بھارتی پلے بیک سنگر سونو نگم آئٹم سونگ میں پرفارم کریں گے

نئی دہلی…سلمان خان،عامر خان اور رنبیر کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور پلے بیک سنگر سونو نگم بھی آئٹم سونگ پر رقص کا مظاہرہ پیش کریں گے۔ سونونگم بھارتی پروڈیوسر آکاش دیپ کی فلم سانتا بانتا کے گانے مچھلی جل کی رانی ہے میں رقص کریں گے جسم میں نیہا دھوپیا بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ سونو نگم نے اس سے قبل 2002 ء میں بننے والی فلم جانی دشمن سے اداکاری کا آغاز کیا تھا لیکن یہ فلم کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ سونو نگم کا کہنا ہے کہ اداکاری کے میدان میںآ نے کے بعد انہوں نے بہت سی غلطیاں کی تھیں لیکن اب وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.