بھارتی فیشن ویک کے پہلے دن خوبرو ماڈلز کی دلکش ملبوسات کی نمائش

بھارتی فیشن ویک کے پہلے دن خوبرو ماڈلز نے دلکش ملبوسات کی نمائش کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے بھی شو کی خوب رونق بڑھائی۔

ممبئی:ممبئی میں سنہری چمکتے دمکتے اور رنگین ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔ ملبوسات میں جنگ عظیم دوئم کے دور کے فیشن کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ شو میں مردوں کے ملبوسات بھی پیش کیے گئے۔ جنھیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ آخر میں شو سٹاپر بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے بھی شو کی خوب رونق بڑھائی۔

تبصرے بند ہیں.