بالی وڈ کی نئی ایکشن فلم بمبئے ویلوٹ کا ٹریلر جاری

بالی وڈ کی نئی ایکشن فلم بمبئے ویلوٹ Bombay Velvet کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ سنسنی خیز فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما جلوہ گر ہوئے ہیں۔

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی مصنف Gyan Prakash کی کتابMumbai Fables سے ماخوذ ایکشن اور رومانوی فلم کی کہانی ایک باکسر کی ہے جو معروف گلوکارہ کے عشق میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ بمبئے ویلوٹ میں باکسر کا کردار رنبیر کپور جبکہ انوشکا شرما گلوکارہ بنی ہیں۔ فلم میں فلمساز کرن جوہر منفی کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ Anurag Kashyap کی ہدایتکاری میں بننے والی بمبئے ویلوٹ پندرہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.