بھارتی صوبے پنجاب میں زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ہوشیارپور: بھارت کے صوبے پنجاب میں زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹرک میں سوار ہندو زائرین ہما چل پردیش میں مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد بھارتی پنجاب کے علاقے بگووال جا رہے تھےکہ ضلع کپور تھالا کے ایک گاؤں منگو وال کے قریب ٹرک گہری کھائی میں گر گیا، جس کے باعث 13 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زائرین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کی رفتار بہت زیادہ تھی جبکہ گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا جو حادثے کا باعث بنا۔

تبصرے بند ہیں.