تاج محل میں بغیر اجازت کمرشل شوٹ کرنے پر مس یونیورس کیخلاف مقدمہ درج

آگرہ: بھارتی پولیس نے تاج محل کی حدود میں غیر قانونی طور پر جوتوں کا مس یونیورس اولیویا کلپو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مس یونیورس اولیویا کلپو نے متعلقہ حکام سے اجازت کے بغیر تاج محل میں واقع لیڈی ڈیانا سے منسوب ایک بینچ پر جوتے رکھ بین الاقوامی برانڈ کے جوتوں کی تشہیری شوٹنگ کی۔ جس پر محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کی جس کی روشنی میں اولیویا کلپو اور بھارتی نژاد امریکی فیشن ڈیزائنر سنجنا جون سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں تاریخی مقامات کے دورے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تاج محل پر کسی بھی قسم کے اشتہار یا فلم کی عکسبندی کے لئے سخت قواعد و ضوابط ہیں تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کا اندراج کے باوجود یہ ضروری نہیں کہ معاملہ عدالت تک جائے تاہم جرم ثابت ہونے پر اولیویا پر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.