بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا کی شادی میں ہوائی فائرنگ، پولیس بن بلائی مہمان بن گئی

نئی دہلی:  بھارتی آل رائونڈر رویندرا جڈیجا کی شادی میں ہوائی فائرنگ نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، گھوڑا بدکنے سے دولہا گرتے گرتے بچے جبکہ فوری طور پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

جڈیجا جب اپنی بارات کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہوکر نکلے تو ان کے کسی قریبی رشتے دار نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، جس سے گھوڑا بدک گیا، جڈیجا نے خود کو بڑی مشکل سے گرنے سے بچایا تاہم فائرنگ کی آواز سن کر لودھیکا پولیس اسٹیشن کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی، ایک آفیسر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر فائرنگ کی اطلاع کنٹرول روم سے ملی، ہم فوٹیج چیک کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.