مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ پر نگاہیں مرکوز کرلیں

لاہور:  مصباح الحق نے دورئہ انگلینڈ پر نگاہیں مرکوز کرلیں، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ اپنی فارم اور فٹنس برقراررکھنے کیلیے سخت محنت کررہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا ہے کہ اہم دورہ انگلینڈ کیلیے اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کیلیے سخت محنت کررہا ہوں، اچھی طرح آگاہ ہوں کہ ٹیسٹ میچز میں بطور کپتان اور کھلاڑی میرا کردار اہم ہوگا، پوری کوشش ہوگی کہ مشکل سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کرسکوں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ فیصل آباد میں شیڈول پاکستان کپ میں نوجوانوں کیساتھ سینئرزکوبھی صلاحیتوں کے اظہار کا اچھا موقع ملے گا، اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بیٹ سے گرد اتارنے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.