پاکستان کرکٹ کپ کا رنگا رنگ آغاز کل سے ہوگا

فیصل آباد: پاکستان کرکٹ کپ کا آغاز کل سے فیصل آباد میں شروع ہونے جارہا ہے اور ایونٹ کا پہلا میچ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ایونٹ کے تمام میچز کھیلیں جائیں گے جب کہ افتتاحی میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے ایونٹ کی سیکیورٹی کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں تاہم پی سی بی نے جس طرح کھلاڑیوں کی بولی کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا اسی طرح خاموشی سے پاکستان کپ کا آغاز کل سے فیصل آباد میں ہوگا۔

پنجاب کی جانب سے شعیب ملک اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جنہیں بھرپور بیٹنگ کا ساتھ حاصل ہے لیکن بولنگ کے شعبے میں ان کے پاس کوئی بڑا نام نہیں تاہم بلوچستان کی قیادت کرنے والے اظہرعلی کے پاس بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی شعبوں میں کئی نامور کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.