بھارتی انتخابات،بی جےپی نے پھرمسلم کُش سیاست کی آگ بھڑکادی

: بھارت میں انتخابات کی قُربت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مسلم کُش سیاست کی آگ پھر بھڑکا دی ہے۔ مظفرنگر میں مسلمان نوجوان کا سرعام قتل ہوا اور فسادات شروع ہوگئے۔ پولیس نے مظفرنگر کے مسلمانوں پر دھاوا بول دیا ہے۔ انتہا پسند ہندو شانہ بشانہ ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کی مسلمان آبادی انتہا پسند ہندؤوں اور پولیس کی زد میں ہے۔ راتیں پہروں میں کٹ رہی ہیں۔ خوف وہراس کا عالم ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک ہرکارہ سنگیت سوم مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی پر زیر حراست ہے تاہم انتہا پسند ہندو ٹولے اور پولیس اہلکاروں کی فوج مقامی آبادی پر مسلسل قیامت ڈھارہی ہے۔ سیکڑوں مسلمان خاندان ضلع چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ متعدد معصوم جان سے جاچکے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر انتہا پسند ہندو مسلمان اقلیت کی لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں اور نئی دلی مظفرنگر کی طرف سے آنکھیں بند کرکے کشمیر اٹوٹ انگ کا راگ الاپ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.