اقتصادی شٹ ڈاؤن سے بچنے کیلئے بل پر سمجھوتہ کر لیں، امریکی ری پبلکن پارٹی

امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹروں نے اکثریتی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر سینیٹر ہیری ریڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ متنازعہ بل پر سمجھوتہ کر لیں تا کہ امریکا ‘اقتصادی شٹ داؤن’سے بچ جائے۔ سینیٹر ریڈ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے اراکین اس ریپبلکن بل کو رد کر دیں گے، صدر اوباما کے صحت کے منصوبے پر حزب اختلاف اور حکومت میں اختلافات ختم نہ ہوئے تو یکم اکتوبر کو اکیس لاکھ سرکاری ملازموں میں سے ایک تہائی کو کام روکنا ہو گا اور انکے تنخواہوں سے محروم ہونے کے امکانات ہیں۔ امریکی مالی سال تیس ستمبر کو ختم ہو جائےگا اور اس سے پہلے حکومت کے لئے اخراجات کے بل سے متعلق ایک نئی پالیسی پر اتفاق رائے ضروری ہے لیکن ایوان نمائندگان نے اخراجات سے متعلق ترمیم شدہ بل منظور کیا جس میں صحت کے قانون کے لئے مختص کیا گیا فنڈ شامل نہیں کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.