بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی پیا گھر سِدھار گئیں

ممبئی…… بھارتی اداکارہ دیا مرزا بھی پیا گھر سِدھار گئیں۔ بالی وڈ کی اداکار ہ اور سابق مس ایشیا پیسیفک دیا مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، وہ بھی این آر آئی فلم ساز ساحل سانگھا کے ساتھ۔دیا اور ساحل کی دوستی کے چرچے تو تھے کئی برسوں سے ، انہیں کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا ۔ پانچ ماہ قبل دونوں نے کی منگنی۔ شادی کی تقریب کل رات انجام پائی۔دیا نے بیج اور گرین کلر کا شرارہ پہنا جبکہ ساحل سانگھا نے آف وائٹ سلک لینن کی شیروانی زیب تن کی۔ اس سے پہلے مہندی کی تقریب میں دیا نیلےاور سنہرے خوبصورت لباس میں انتہائی حسین نظر آئیں ۔

تبصرے بند ہیں.