پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے دبئی میں ہوگا

دبئی…… پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے دبئی میں شروع ہو گا، میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کرکے خود کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا، دونوں ٹیمیں مصروف ہیں ٹیسٹ سیریز کی تیاری میں، بدقسمتی سے دونوں ہی ٹیموں کو فٹنس مسائل نے گھیررکھا ہے۔ ٹیم پاکستان کے پاس ہیں تجربہ کار بیٹسمین یونس خان، جبکہ محمد حفیظ اور تو فیق عمر کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انکی کوشش ہوگی کہ بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھائیں، سعید اجمل کی غیرموجودگی میں بالنگ کمزور ضرور ہے، لیکن اسکواڈ میں شامل بالرز آسٹریلیا کو زیر کرنے کے لئے پرامید ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک فٹنس مسائل سے تو آزاد ہوگئے ہیں، لیکن ان کی فارم پر اب بھی تشویش ہے۔ دو سیریز پر مشتمل میچ 22 اکتوبر کو دبئی میں شروع ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.