ایم کیو ایم کی غیر حاضری، سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دو ہزار چودہ منظور

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014ء میں ترمیم کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار صوبائی حکومت سے الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں حلقہ بندیاں یونین کمیٹی، میونسپل کمیٹی، ٹائون کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کے لحاظ سے ہوگی۔

کراچی: () سندھ اسمبلی میں آج سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014ء منظور کر لیا گیا ہے۔ دنیا نیوز نے بل کی کاپی حاصل کر لی ہے۔ بل میں ترامیم سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے۔ ترامیم کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار صوبائی حکومت سے الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں حلقہ بندی وارڈ کی صورت میں ہوگی۔ شہری علاقوں میں حلقہ بندیاں یونین کمیٹی، میونسپل کمیٹی، ٹائون کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کے لحاظ سے ہوگی۔ حلقہ بندی کے لئے وارڈ مردم شماری کے بلاکس کی بنیاد پر ہوگا۔ یونین کونسل اور یونین کمیٹی کے حلقہ بندی جہاں تک ممکن ہو مکمل یا دیہہ کی بنیاد پر ہوگی۔ سیاسی جماعتیں مزدوروں، کسانوں، خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کے نام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقررہ مدت میں جمع کرائیں گی۔ یہ فہرست ریٹرننگ افسر آویزاں کرکے مشتہر کرے گا۔ مخصوص نشست کا کوئی امیدوار انتقال کر جائے گا تو فہرست کی سنیارٹی میں شامل پارٹی کا دوسرا امیدار اس کی جگہ لے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.