بنوں: بم دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی، ٹانک میں فائرنگ سے رضاکار جاں بحق

بنوں میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا رضاکارجاں بحق ہو گیا۔ بنوں میں میرانشاہ روڈ پرچیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجےمیں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی جبکہ بنوں کےعلاقے بکاخیل میں بھی سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا، دوسری جانب ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا رضاکار جاں بحق ہو گیا۔

تبصرے بند ہیں.