کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مراد علی گوٹھ سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیاگیا مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں ، سکھن کے علاقے میں 52 سال کے محمد اسلم اور بھینس کالونی میں محمد حنیف کو فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں واقعات ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہیں، ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تاہم اس کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

تبصرے بند ہیں.