برٹنی اسپیئرزشو کے دوران ڈانس کرتے ہوئے گر گئیں

لاس ویگاس………ہالی ووڈ اداکارہ،گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر برٹنی اسپیئرز امریکا کے شہر لاس ویگاس میں شو کے دوران ڈانس کرتے ہوئے گر نے سے معمولی زخمی ہوگئیں۔ برٹنی اسپیئرز اسٹیج پر چیئر لیڈرز کے ساتھ گانے پر پرفارمنس دے رہی تھیں۔ان دوران اونچی ہیل کی وجہ سے توازن قائم نہ رکھ سکیں اور گر گئیں ،بعد میں سوشل میڈیا پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں،انہیں ایڑھی پر معمولی زخم آیا ہے تاہم اس حادثے کی وجہ سے برٹنی کا یکم اور دو مئی کو ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.