برونا نئی فلم میں جینیلیا ڈی سوزا کا کردار نبھانے کیلیے تیار

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ برونا عبداللہ نئی فلم ’’گرینڈ مستی‘‘ میں اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلم ’’مستی ‘‘کا سیکوئل ہے اور اداکارہ برونا عبداللہ کو جلینیا ڈی سوزا کی جگہ کاسٹ کیا گیا ہے۔ اداکارہ برونا عبداللہ نے فلم’’گرینڈ مستی ‘‘میں جلینیا ڈی سوزا کا کردار نبھایا ہے۔ ہدایت کار اندراکمار کی کامیڈی فلم میںبرونا عبداللہ کیساتھ رتیش دیش مکھ کے علاوہ ویوک اوبرائے ،آفتاب شیودیسانی ،مریم ذکریا ،سونالی کولکرنی، کرشمہ تانا، کائنات اروڑہ ،سریش مینن ،پردیپ روات اور چاندی پریرا بھی جلوہ گرہورہے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر اشوک اور خود ہدایت کار اندراکمارہیں ۔فلم کا میوزک آنند راج آنند نے تیار کیا ہے۔ اداکارہ نے قبل ازیں اداکارہ برونا عبداللہ نے فلم ’’آئی ہیٹ لو اسٹوری ‘‘میں مختصر کردار نبھایا ،عرب آسٹریلوی نژاد اداکارہ برونا عبداللہ نے اس سے بھی پہلے فلم ’’کیش ‘‘کے آئٹم نمبر ’’رحم کرو‘‘میں جلوے دکھائے مگر اداکارہ برونا عبداللہ کی فلم ’’گرینڈ مستی ‘‘میں لیڈنگ لیڈی رول ہے ۔ اداکارہ برونا عبداللہ نے کہا کہ کسی بھی ہندی فلم میں لیڈنگ رول سے میں خود سے گریز کرتی رہی ہوں کیونکہ میں یہ بات اچھی طرح جانتی ہوں کہ جب تک کسی بھی فنکار کو ہندی زبان پر عبور حاصل نہیں ہوجاتا اس وقت تک کسی بھی ہندی فلم میں کردار نبھانا ناانصافی ہے ۔اس اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ہندی سیکھنے کا عزم کیا اور پھر طویل عرصہ تک یہ زبان سیکھنے میں صرف کردیا ،اہم کردار سائن کرنے سے قبل ہندی کو جاننا ضروری تھا اسی لیے میں نے اب جاکر لیڈنگ رول کی آفر قبول کرلی ہے تاہم سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے اور’ زیرو ایرر‘ کوئی نہیں ہوتا۔ اداکارہ برونا عبداللہ نے کہا کہ ہندی سیکھنے کے لیے وقت بھی نکالنا پڑا۔کافی محنت کرنا پڑی ہے ۔26سالہ بالی ووڈ اداکارہ برونا عبداللہ نے بتایا کہ گرینڈ مستی فلم مستی کا سیکوئل ہے۔اس فلم میں مجھے رتیش دیش مکھ کے مدمقابل ہیروئن کاسٹ کیا گیا۔ اداکارہ اس فلم میں وہی کردار نبھائیں گی جو 2004 میں جلینیا ڈی سوزا نے نبھایا تھا ۔2012میں اگست کے پہلے ہفتے سے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا ۔اسی دور میں اداکار رتیش دییش مکھ کے والد کی کی بیماری اور ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر کچھ عرصہ کے لیے فلم کی شوٹنگ ملتوی کرنا پڑی ۔اس حوالے سے فلم کی تکمیل کے مراحل میں بھی تاخیر ہوئی اور پھر فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی آگے ہوتی گئی ۔اب یہ فلم ریلیز کے لیے تیار ہے ۔اداکارہ برونا عبداللہ نے کہا کہ اداکاری شوق سے کرتی ہوں اور اپنے کام کی سمجھ رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے اس سے پہلی فلم میں جیلینیا ڈی سوزا کے کام کو دیکھا ہے اور پھر اس فلم میں ڈی سوزا کے کردار کو نبھانے کے لیے آڈیشن بھی دیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ جیلینیا کا فلم میں کردار ان کے مزاج کے برعکس تھا اور وہ اسے کرنے کے دوران مشکل کا بھی شکار ہوئی ہونگی

تبصرے بند ہیں.