ببرک شاہ نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

لاہور:  اداکار ببرک شاہ نے ’’مولا وے‘‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان لاہور پریس کلب میں کیا اس موقع پر فلمساز فیاض خان اور چوہدری اعجاز کامران بھی موجود تھے ۔

ببرک شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بین الاقوامی معیار کی فلم ہوگی جس کے ذریعے وہ ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے جارہے ہیں جس میں کیمرہ مین اور میوزک ارینجر کے علاوہ باقی تمام شعبوں میں خود کام کر رہا ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ فلم اسی ٹیکنالوجی پر بنائی جائے گی جس پر سکائی فال ، لارڈز آف رنگز اور انڈر ورلڈ جیسی فلمیں تیار ہوئیں یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں لے آیا ہوں ۔ جس پر کم سرمایہ سے بھی اچھی فلم بنائی جاسکتی ہے ۔ ببرک شاہ نے مزید کہا کہ فلم کے ذریعے کروڑوں کمانے والے اسٹوڈیو اور سینما آنرز کو چاہیئے کہ وہ اگر فلم ٹریڈ کو بحران سے نکالنے میں سنجیدہ ہوں تو عملی طور پر میدان میں آئیں اور فلم میں سرمایہ کاری کریں۔ ا نہوں نے بتایا کہ مذکورہ فلم کی عکسبندی مئی میں شروع کرنے کا ارادہ ہے جب کہ رمضان المبارک میں پوسٹ پروڈکشن اور محرم الحرام کے بعد ریلیز کیا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.