باکس آفس پر اوینجرزکا راج، 3دن میں 18کروڑ کمالیے

ہالی وڈ……….. سپر ہیروز نے اس ہفتے باکس آفس ریس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مارول کامک کرداروں پر مبنی سپر ہیروز کی فلم ایونجرز- ایچ آف الٹرون‘ نے اپنی ریلیز کے 3دنوں میں 18کروڑ 77لاکھ ڈالر کما کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور پہلے ہفتے میں آمدنی کے لحاظ سے امریکی تاریخ کی دوسری کامیاب ترین فلم رہی ہے۔ اس سے قبل 2012میں اسی فلم کا پہلا حصہ ’دی ایونجرز‘ ایک ہفتے میں 20کروڑ 74لاکھ ڈالر کما کر ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔ فینٹسی اور ڈراما سے بھرپور فلم ’دی ایج آف ایڈیلین‘ 63لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، اس فلم میں ایک ایسی خاتون کی کہانی پیش کی گئی ہے کہ کار حادثے کے بعد جس کی عمر بڑھنی رک جاتی ہے اور لگاتار 4ہفتوں تک باکس آفس پر راج کرنے والی فیورس7 اس ہفتے 61لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.