بالی وڈ کی سات فلمیں بیک وقت نمائش کے لئے تیار

ستمبر میں ، بالی وڈ کی ایک یا دو نہیں بلکہ سات فلمیں مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ عام طور پرفلمیں دیوالی ، ہولی ، عید اور دیگر تہواروں پر باکس آفس پر مقابلہ کرتی نظر آتی ہیں ، لیکن ، عام دنوں میں ایسا کم دیکھا گیا ہے۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق آدتیہ رائے کپور اور پرینیتی چوپڑہ کی ، دعوت عشق ، سونم کپور اور فواد خان کی ، خوبصورت ، انوراگ کشیپ کی اگلی ، ریچا چڈھا کی ، طمانچے ، نیہا دھوپیا اور انوپم کھیر کی ، اکیس توپوں کی سلامی ، شان اور میکا کی ، بلویندر سنگھ فیمس ہوگیا ماضی کے ایکٹر کمل سادھنا کی ڈائریکٹ کردہ ، روور ستمبر کی 19 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔ فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ اِس طرح سے ، ایک ساتھ فلموں کا ریلیز ہونا مثبت بات نہیں۔ فلم چلے گی یا نہیں؟ پیسے کما کردے گی یا نہیں؟ اس بات کو بھول کر اس سوال کا کیا جواب ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فلموں کی ریلیز کے لئے سینما کہاں سے آئیں گے؟یش راج اور ڈزنی جیسے اداروں کی پوزیشن کافی مضبوط ہے اور انہیں شاید مشکل نہ ہو مگر چھوٹے بینرز اور بجٹ کی فلموں کو یقیناً پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.