آزادی ، انقلاب مارچ کا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا،آئین کو معطل کرنا نہیں چاہتے،قادری

اسلام آباد()آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی پہنچ گئے۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا وزیر اعظم کے مستعفی ہونے تک نہیں جائیں گے ، آج شام چار بجے جشن منائیں گے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صبح چار بجے کے قریب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، ان کے ساتھ کارکنوں کی ایک جم غفیر بھی موجود تھا ۔ عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک یہاں سے نہیں جائیں گے ۔ آج شام چار بجے نئے پاکستان کا جشن منائیں گے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا ایک طرف انقلاب ہے ، دوسری طرف آزادی دلائی جا رہی ہے ، نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو وزیر اعظم ہاؤس میں داخل ہو جائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں ، عوام کو ظلم سے آزادی دلائیں گے۔عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ فوج کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے نہیں کہیں گے اور قومی حکومت کی تشکیل کے بغیر واپس نہیں جائیں گے ۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب کے ذریعے پاکستان کو اندھیروں سے نکالیں گے ، قومی حکومت بننے تک یہاں سے نہیں جائیں گے، پاکستان کا قانون یہ کہتا ہے جس طرح عدلیہ کے خلاف بات نہیں کر سکتے ویسے پاک فوج کے خلاف نہیں کر سکتے ۔ طاہر القادری نے کہا کہ 41 سال سے آنے والی حکومتوں نے عوام کو کوئی حقوق نہیں دیئے ۔ آئین میں 20 ترامیم کی گئیں مگر عوام کو حقوق نہیں ملے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہمارا عوامی انقلاب پر امن رہے گا اور آخر تک اسکا ثبوت دیں گے ۔ قومی حکومت بننے تک یہاں سے نہیں جائیں گے ۔ کارکنوں سے کہہ دیا کہ ریاستی عمارتوں کے تقدس کو پامال نہیں کرنا۔ –

تبصرے بند ہیں.