بالی وڈ میں کامیابیاں، دپیکا کی ہالی وڈ پرواز کی تیاریاں

بالی وڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد شوخ وچنچل اداکارہ دیپکا پڈوکون نے ہالی وڈ کی فلم نگری میں قدم جمانے کیلئے تیاریاں پکڑ لیں۔ خوبرو اداکارہ کو فاسٹ اینڈ فیوریس پارٹ سیو ن میں اداکاری کی پیش کش ہو چکی ہے۔

ممبئی: () بالی وڈ میں ان دنوں شوخ وچنچل اداکارہ دیپکاپڈوکون کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ پہلے یہ جوانی ہے دیوانی نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ پھر چنائی ایکسپریس خوب فراٹے بھرتی دکھائی دی۔ کنگ خان اور دیپکا کی جوڑی نے تو فلم بینوں کے دل موہ لئے کامیابیوں کے اس سفر میں رام لیلی نے تو چار چاند لگا دئیے۔ فلم نے ثابت کر دیا نرم ونازک دیپکاپڈوکون اداکاری اور خوبصورتی میں سب سے آگے ہے۔ بات یہی نہیں ختم ہوتی بالی وڈ کی یہ خوبرو اداکارہ ہالی وڈ میں قدم رکھنے کیلئے پرتول رہی ہیں۔ کہاجا رہا ہے انہیں ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس کے نئے حصے میں اداکاری کی پیش کش ہوئی تھی لیکن رام لیلا کی شوٹنگ کے باعث انہوں نے حامی نہیں بھری لیکن اب اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے وہ ہالی وڈ میں مختصر مگر اہم کردار نبھائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.