بالی وڈ میں خواتین کے کرداروں پر مبنی فلموں کی پذیرائی، اداکاراؤں کے معاوضے بھی دوگنا

بالی وڈ میں خواتین کرداروں پر بننے والی فلموں کا رواج زور پکڑنے لگا۔ فلموں کی کامیابی کے بعد اداکاراؤں کے معاوضے بھی دوگنا ہو گئے۔

ممبئی) رواں سال خواتین کے خصوصی کرداروں پر بنی فلموں کو خاصی پذیرائی ملی ہے۔ کنگنا راناوت کی کوئین ہو یا ودیابالن کی بوبی جاسوس شائقین نے ان فلموں کو پسند کیا۔ان فلموں میں مرکزی کردار نبھانے والی چوٹی کی اداکارائیں اپنے معاوضے سے مطمئن نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ حسیناؤں نے اپنے معاوضے بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کنگنا راناوت کا کہنا ہے کہ وہ دوگنا وصول کریں گی کیونکہ وہ اس معاوضے کی حقدار ہیں۔ ودیا، دپیکا اور پریانکا سمیت دیگر کئی اداکاراؤں نے اپنا معاوضہ دس کروڑ تک بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔ ماضی میں یہ اداکارائیں پانچ پانچ کروڑ معاوضہ وصول کرتی رہی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.