استعفیٰ نہ دیا تو نواز شریف کے پیچھے وزیر اعظم ہاوس آ جاون گا : عمران خان –

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف نے ضد چھوڑ کر استعفیٰ نہ دیا تو میں ان کے پیچھے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی آ جاؤں گا۔

اسلام آباد (  ) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ کر آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو نواز شریف کو میں نہیں چھوڑوں گا ، نوازشریف نے ملک کا بہت پیسہ لوٹا ہے اور میں ملک کی لوٹی ہوئی تمام دولت وصول کروں گا۔ اگرنوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے پیچھے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی آ جاؤں گا۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آخری اوور ہے اور اب آپ میچ نہیں جیت سکتے۔ ضد چھوڑ کر استعفیٰ دیں اور عوام کے فیصلے کو قبول کرلیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پولیس نے ہماری ریڈزون میں پیش قدمی پر کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی اور آگے بھی پولیس ملک پر قابض حکمرانوں کے کسی غیر قانونی حکم پر عمل نہ کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر مارچ میں شریک عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستانی عوام کو ظلم سے آزادی دلانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام 4 بجے ہمیں نئے پاکستان کا جشن منانا ہے اور آج ہی میں نواز شریف کا بھی بندوبست کروں گا۔ –

تبصرے بند ہیں.