چین، اولمپکس توجہ کا مرکز، مرد،خواتین کھلاڑیوں کے دلچسپ مقابلے

چین میں یوتھ اولمپک کے مقابلے توجہ کا مرکز بن گئے۔ مرد و خواتین کھلاڑیوں نے زبردست جوش دکھایا۔

ناجینگ: () مشرقی چین کے شہر ناجینگ میں جاری زور کے جوڑ عروج پر پہنچ گئے۔ سائیکلنگ کی مین ٹیم ٹرائل میں ڈنمارکMIKKEL FROELICH سرفہرست رہے۔ ویمن مقابلوں میں جاپانی سائیکلسٹ نے میدان مار لیا۔ رگبی میں مرد اور خواتین ٹیموں نے اپنا زور بازو دکھایا۔ ویٹ لفٹنگ کے چھپن کے جی مینز کیٹگری میں میزبان چین کے چیانگ نے کامیابی اپنے نام کی۔ فٹبال میچ بھی کھیلا گیا وینز ویلا کی ویمن ٹیم نے سلواکین حریف کو چھ دو سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ –

تبصرے بند ہیں.