بالی ووڈ کی بیبو آج 33 برس کی ہوگئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور آج اپنی 33ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ 21 ستمبر 1980 میں پیدا ہونے والی نٹ کھٹ اداؤں والی اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2001 میں فلم ’’رفیوجی‘‘ سے کیا اور لاکھوں شائقین کو اپنا دیوانا بنالیا، اس کے بعد تو جیسے بیبو سب ہدایت کاروں کی آنکھوں کی زینت بن گئیں اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دیتی رہیں، ان کی مشہور فلموں میں ’’راون‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘، ’’باڈی گارڈ‘‘، ’’تیری میری پریم کہانی‘‘، ’’جب وی میٹ‘‘ اور ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے علاوہ کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔ کرینہ کپور کے اداکار شاہد کپور کے ساتھ افیئر کے چرچے بھی خبروں کی خوب زینت بنے لیکن پھر گزشتہ سال پٹوڈی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان انہیں لے اڑے تاہم شادی کے بعد بھی کرینہ کپور کا فلمی کیریئر جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.