دبنگ خان کا دُلہا بننے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ اور رومانیہ کی حسینہ لولیا وینٹر سے شادی سے انکار کردیا جس کے بعد وہ اپنے ملک واپس لوٹ گئی ہیں۔

بالی ووڈ کے 49 سالہ اداکار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جب کہ دبنگ خان کے فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں سے معاشقے رہے ہیں جس میں سنگیتا بجلانی،ایشوریا رائے  اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں تاہم اب ایک اور غیر ملکی اداکارہ لولیا وینٹر سے ان کا معاشقہ ناکام ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینٹر کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے گردش کررہی تھیں جب کہ سلمان خان بھی رومانیہ کی حسینہ کو اپنی دلہن بنانا چاہتے تھے تاہم  دبنگ خان  نے بہنوں ارپیتا خان اور الویرہ خان کی ناراضگی کے باعث لولیا وینٹر سے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد رومانیہ کی حسینہ اپنے ملک واپس لوٹ گئی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.