بالی ووڈ فلم ’’رانجھنا‘‘ کے گانوں کے حقوق 6 کروڑ روپے میں فروخت
ممبئی: بالی ووڈ فلم ’’رانجھنا‘‘نے ریلیز ہونے سے قبل ہی کمائی شروع کردی جب کہ فلم کے میوزیکل رائٹس 6 کروڑ میں فروخت ہوئے۔ فلم رانجھنا کے میوزک ڈائریکٹر ے آر رحمان کا کہنا ہے کہ فلم کا میوزک سپر ہٹ ثابت ہوگا، 6 کروڑ روپے میں اس فلم کے میوزیکل رائٹس اشتہاری کمپنی کو فروخت کردیئے گئے ہیں جب کہ فلم کے میوزک کو عوام کی جانب سے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے، فلم میں سونم کپور مرکزی رول ادا کررہی ہیں اور یہ فلم 31 جون کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔
تبصرے بند ہیں.