بالی ووڈ فلم ” دھرم سنکٹ میں ” آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

مذاہب کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف نصیر الدین شاہ اور پریش راول کی نئی فلم ” دھرم سنکٹ میں ” آج نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

ممبئی: فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جسے زندگی کے کئی سال بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ ہندو کی بجائے مسلمان ہے۔ یوں وہ اپنی کھوئی ہوئی اصل شناخت کی تلاش کے لیے نکل پڑتا ہے۔ دوران تلاش وہ ان لوگوں سے ملتا ہے جو اس کے باپ اور اسکے پیدا ہونے کی جگہ سے واقف ہوتے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر فواد خان ہیں فلمی پنڈتوں نے فلم کے کامیاب بزنس کی پیشگوئی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.